ہمیں اپنا وہ کہتے ہیں محبت ہو تو ایسی ہو

ہمیں اپنا وہ کہتے ہیں محبت ہو تو ایسی ہو اردو نعت لیرکس |


Read Lyrics in English

हिंदी में पढ़िए


ہمیں اپنا وہ کہتے ہیں محبت ہو تو ایسی ہو

 

ہمیں اپنا وہ کہتے ہیں محبت ہو تو ایسی ہو
ہمیں نظروں میں رکھتے ہیں، عنایت ہو تو ایسی ہو

 

وہ پتھر مارنے والوں کو دیتے ہیں دُعا اکثر
کوئی لاۓ مثال ایسی، شرافت ہو تو ایسی ہو

 

اشارہ جب وہ فرمائیں تو پتھر بول اُٹھتے ہیں
نبوت ہو تو ایسی ہو، رسالت ہو تو ایسی ہو

 

وہاں مُجرم کو ملتی ہیں پناہیں بھی جزائیں بھی
مدینے میں جو لگتی ہے عدالت ہو تو ایسی ہو

 

بنا دیتے ہیں سائل کو سکندر وہ زمانے کا
کریمی ہو تو ایسی ہو، سخاوت ہو تو ایسی ہو

 

مُحمد ﷺ کی ولادت پر ہوئے سب کو عطا بیٹے
اسے میلاد کہتے ہیں، ولادت ہو تو ایسی ہو

 

نمازِ عصر کو قربان کرکے ان کے چہرے پر
علی مولا نے بتلایا زیارت ہو تو ایسی ہو

 

حسین ابنِ علی نے کربلا میں یہ کیا ثابت
رہے جاری جو نیزے پر تلاوت ہو تو ایسی ہو

 

زمین و آسماں والے بھی آتے ہیں غُلامانہ
حقیقت ہے یہی ناصر حکومت ہو تو ایسی ہو

کلام۔ ناصر حسین شاہ

hamen apna woh kehte hain urdu lyrics

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *