Mujhay Kis Baat Ka Gham Hay Lyrics | مجھے کس بات کا غم ہے

 

Mujhay Kis Baat Ka Gham Hay Ke Meray Saath Hai Allah Lyrics in Urdu |مجھے کس بات کا غم ہے| Hamd e Baari Ta’ala|

Mujhay Kis Baat Ka Gham Hay – by Atiq Ur Rehman in Urdu.


Read in English

مجھے کس بات کا غم ہے جو میرے ساتھ ہے اللہ
کرم کیا مجھ پے یہ کم ہے کہ میرے ساتھ ہے اللہ

 

 

 

میں جب بھی گرنے لگتا ہوں وہ مجھ کو تھام لیتا ہے
کبھی بے بس جو ہو جاؤں تو فوراً بھانپ لیتا ہے

مِرے ہر عمل، ہر اک قول، ہر اک راز سے واقف
مِری شہ رگ مِری رگ رگ مِرے انداز سے واقف

مجھے کس بات کا غم ہے جو میرے ساتھ ہے اللہ
کرم کیا مجھ پے یہ کم ہے کہ میرے ساتھ ہے اللہ

 

تم آرزو کے دیے جلا کر
خدا سے اچھی امید رکھنا

خزاں کے موسم کی رخصتی پر
بہارِ گل کی نوید رکھنا

وہ تیرا رب ہے وہ تیرا مولا
اسی سے اچھی امید رکھنا

اسی سے کرنا تو دل کی باتیں
اسی سے راز و نیاز کرنا

 

سیاہ تاریک راتوں میں مجھے رستہ دکھاتا ہے
کہ اس کا ہی سہارا تو ۔ مِری ہمت بڑھاتا ہے

جو اُس کی راہ پر نکلوں تو مجھ کو آزماتا ہے
مِرے اس عمل پر جنت کی خوشخبری سناتا ہے

مجھے کس بات کا غم ہے جو میرے ساتھ ہے اللہ
کرم کیا مجھ پے یہ کم ہے کہ میرے ساتھ ہے اللہ

 

ذرا سا جو پکاروں تو مِری آواز سنتا ہے
مِرا اللہ مِرے ہر دکھ کا ہی ہمراز بنتا ہے

ذرا سے اشک کے بدلے مجھے جو معاف کرتا ہے
مِرے دامن کے سارے ہی گناہ جو صاف کرتا ہے

مجھے کس بات کا غم ہے جو میرے ساتھ ہے اللہ
کرم کیا مجھ پے یہ کم ہے کہ میرے ساتھ ہے اللہ

 

مِرا جینا مِرا مرنا مِرے مولا تِری خاطر
کے تیری ہی اطاعت پر یہ میری جان بھی حاضر

رضا تیری جو ہے حاصل تو پھر سب کچھ ہی ہے حاصل
وگرنہ پھر یہ قدموں کی مسافت بھی ہے لاحاصل

مجھے کس بات کا غم ہے جو میرے ساتھ ہے اللہ
کرم کیا مجھ پے یہ کم ہے کہ میرے ساتھ ہے اللہ

 

زمانے کے حوادث سے مجھے تو پھر بچا لینا
ترا کمزور بندہ ہوں تو رحمت میں چھپا لینا

مِری ساری خطاؤں کو میرے مولا مٹا دینا
وہاں جنت کے باغوں کا مجھے وارث بنا دینا

مجھے کس بات کا غم ہے جو میرے ساتھ ہے اللہ
کرم کیا مجھ پے یہ کم ہے کہ میرے ساتھ ہے اللہ


Urdu, Hindi and English Lyrics

Naat-E-Paak|

Khalid Mahmud ‘Khalid’ Saim Chishti  | Ajmal Sultanpuri Naat  | Ala Hazrat Naat | Akhtar Raza Khan| Raaz Ilaahabadi | Muhammad Ilyas Attari | Sayyad Nazmi Miyan

| Qawwali |

Sabri Brothers | Nusrat Fateh Ali Khan | Rahat Fateh Ali Khan | Iqbal Afzal Sabri | Aziz Miyañ Ghous Muhammad Nasir | Maulvi Ahmad Hasan |


: متعلقہ پوسٹ

Mujhay Kis Baat Ka Gham Hay Lyrics in English ⬇️

Mujhay Kis Baat Ka Gham Hay Lyrics

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *