Allah Hi Jane Kaun Bashar Hai Lyrics in Urdu

Allah Hi Jane Kaun Bashar Hai Lyrics in Urdu اللہ ہی جانے کون بشر ہے قوالی

قوال : عزیز میاں


Read Lyrics in English/Roman

اربابِ نظر کو کوئی ایسا نہ ملے گا
انسان تو مل جائیں گے مولیٰ نہ ملے گا
تاریخ اگر ڈھونڈھے گی ثانئِ محمد ﷺ
ثانی تو بڑی چیز ہے سایہ نہ ملے گا

 

یا محمد ﷺ آپ کے جلووں میں وہ رعنائی ہے
دیکھنے پر بھی مری آنکھ تمنائی ہے
حق تعالی بھی کریم اور محمد ﷺ بھی کریم
دو کریموں میں گنہگار کی بن آئی ہے

 

نہ ہوا آپ سا پیدا کوئی ممتاز نبی
آپ پر ختم ہوئی عزت و اعلیٰ نسبی
شہرۂِ خلق ہوئی آپ کی والا حسبی
مرحبا! سیدی مکی مدنی العربی
دل و جزبات فدایت چہ عجب خوش لقبی

 

اے صبا تیرا مدینہ کی طرف ہو جو گزر
تو مری سمت سے آداب پے یوں کرکے نظر

بلکہ، سر رکھ کے در پاک پر با دیدۂِ تر
عرض کرنا بحضور شۂِ ہر جن و بشر

چشمِ رحمت بکشا سوئے من انداز نظر
اے قریشی لقبی، ھاشمی و مُطّلبی

 

ایسی خوبی نہ کسی میں دیکھی
چاند شق ہو گیا انگلی جو اٹھی ۔۔

حسنِ یوسف دمِ عیسیٰ یدِ بیضا داری
آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری

ایسی خوبی نہ کسی میں دیکھی
چاند شق ہو گیا انگلی جو اٹھی ۔۔

والشمس رخِ زیبا ہے ترا تو نورفشانِ عالم ہے
ولیل ہے تیری زلفِ دوتا تو راحتِ جانِ عالم ہے

تو فخر ہوا آدم کے لئے
تو رحمت ہے علم کے لئے
تخلیق ہوا تو کرم کے لیے
تو فیض رسانِ علم ہے

 

تو آنکھ گلابی ۔۔۔۔

آنکھ گلابی مست نظر ہے
اللہ ہی جانے کون بشر ہے ۔۔

 

آنکھ گلابی صلی اللہ کی ۔۔
آنکھ گلابی سیدنا کی ۔۔

آنکھ گلابی مست نظر ہے
اللہ ہی جانے کون بشر ہے ۔۔

allah hi jane kaun bashar hai lyrics
خطا شیطان کی مثلِ آدم معاف ہو جاتی
اگر کہ دیتا
اللہ ہی جانے کون بشر ہے ۔۔

 

خوابِ راحت میں تھے اُمًِ ہانی کے گھر
جبرائیل نے آکے سنائی خبر
چلئے چلئے شہنشاہِ والا گوہر
حق کو شوقِ لقا آج کی رات ہے

جاگو جاگو شہنشاہِ دنیا و دیں
اٹھو اٹھو ذرا لامکاں کے مکیں
دیکھو دیکھو یہ حاضر ہے روح الامیں
روح تم پر فدا آج کی رات ہے

برق سے تیز تر ہے بُراق آپ کا
کیونکہ خالق کو ہے اشتیاق آپ کا
اب نہیں دیکھا جاتا فراق آپ کا
جلد چلنا روا آج کی رات ہے

باغِ عالم میں بادِ بہاری چلی
سرورِ انبیاء کی سواری چلی
یہ سواری سوئے ذاتِ باری چلی
ابرِ رحمت اٹھا آج کی رات ہے

چند شوقِ طلب ہر قدم ساتھ ہیں
دائیں بائیں فرشتوں کی بارات ہے
سر پہ نورانی سہرے کی کیا بات ہے
شاہ دولہا بنا آج کی رات ہے

عطرِ رحمت فرشتے چھڑکتے چلے
جس کی خوشبو سے رستے مہکتے چلے
چاند تارے چلو میں چمکتے چلے
کہکشاں زیرِ پا آج کی رات ہے

اور نبیوں کو یہ مرتبہ ہی نہیں
عرشِ اعظم پہ کوئی گیا ہی نہیں
ایسا رتبہ کسی کو ملا ہی نہیں
جیسا رتبہ ترا آج کی رات ہے ہے

 

(جب سواری عرش پر پہنچی، اِنہوں نے کیا لیا اُس نے کیا دیا۔ سماعت فرمائیے)

اُس طرف رحمتِ حق کے جوہر کھلے
اس طرف سے شفاعت کے دفتر کھلے
کہہ دیا دیکھ ہیں فیض کے در کھلے
مانگ، جو مانگنا آج کی رات ہے

شہ نے عرض کی، امت گنہگار ہے
بخش دے میرے مالک تو غفار ہے
تجھ کو آسان ہے مجھ کو دشوار ہے
فکرِ روزِ جزا آج کی رات ہے

پھر کہا حق نے اے ماہ پارے نبی
تو میرا چاند ہے اور تارے نبی
ایسے گھبرا نہ اے میرے پیارے نبی
ایسی جلدی ہیں کیا آج کی رات ہے

لطف جب ہے کہ دیکھیں گے سارے نبی
تیری امت پہ برسے گی رحمت مری
بخش دوں گا قیامت میں امت تری
تجھ سے وعدہ مرا آج کی رات ہے

تو نہ مجھ سے الگ میں نے تجھ سے الگ
اور جو تجھ سے گیا وہ مجھ سے گیا
اور جو تجھ سے ملا وہ مجھ سے ملا
بس یہی فیصلہ آج کی رات ہے

پھر کہا حق نے جلوہ میرا دیکھ لے
جو تجھے دیکھ لے وہ مجھے دیکھ لے
میں تجھے دیکھ لوں تو مجھے دیکھ لے
دیکھنے کا مزہ آج کی رات ہے

اللہ ہی جانے کون بشر ہے ۔۔
Allah hi Jaane Kaun Bashar Hai

آنکھ گلابی صلی اللہ کی ۔۔

آنکھ گلابی مست نظر ہے
اللہ ہی جانے کون بشر ہے ۔۔
allah hi jane kaun bashar hai lyrics in urdu

بندے ہو اگر رب کے تو رب سے مانگو
جو مانگنے کا طریقہ ہے اس طرح مانگو
منت سے خوشامد سے ادب سے مانگو
بندے ہو اگر رب کے تو رب سے مانگو

درِ کریم سے بندے کو کیا نہیں ملتا
مانگو ۔۔ اپنے رب سے مانگو

(اس لئے میں مانگتا ہوں)

اے اللہ
کیسا بیٹھا دیکھتا ہے جیسے دیکھا ہی نہیں
کیسا بیٹھا سن رہا ہے جیسے سنتا ہی نہیں
میاں، تیرے چپ رہنے سے ٹل جاؤں میں وہ سائل نہیں
بلکہ، دامنِ امید بھر یا کہہ دے اِس قابل نہیں

 

تو آئی ندا کے اے بندے
میرے خزانے میں وحدت ہی وحدت
وحدت ہی وحدت، وحدت ہی وحدت
وحدت ہی وحدت، وحدت ہی وحدت
وحدت ہی وحدت، وحدت ہی وحدت
اور اس کے سوا کیا ہے
جا، لینا ہے اگر تجھ کو جا لے لے محمد ﷺ سے

کیوں؟
شرافت ان کے گھر کی ہے
لطافت ان کے گھر کی ہے

حشمت ان کے گھر کی ہے
شوکت ان کے گھر کی ہے

شریعت ان کے گھر کی ہے
طریقت ان کے گھر کی ہے

حقیقت ان کے گھر کی ہے
معرفت ان کے گھر کی ہے

نبووت ان کے گھر کی ہے
امامت ان کے گھر کی ہے

خلافت ان کے گھر کی ہے
ولایت ان کے گھر کی ہے

شجاعت ان کے گھر کی ہے
سخاوت ان کے گھر کی ہے

شہادت ان کے گھر کی ہے
گناہ گاروں کو بخشانے کی عادت ان کے گھر کی ہے

اللہ ہی جانے کون بشر ہے ۔۔
اللہ ہی جانے کون بشر ہے ۔۔
allah hi jane kaun bashar hai lyrics in urdu
آنکھ گلابی صلی اللہ کی ۔۔

اللہ ہی جانے کون بشر ہے ۔۔
اللہ ہی جانے کون بشر ہے ۔۔
allah hi jane kaun bashar hai lyrics in urdu
آنکھ گلابی سیدنا کی ۔۔

آنکھ گلابی مست نظر ہے
اللہ ہی جانے کون بشر ہے ۔۔
allah hi jane kaun bashar hai lyrics in urdu

صورت میں فقیروں کی جب شاہِ حجاز آیا
بندوں نے کہا بندوں سے وہ بندہ نواز آیا
اویس کو جب دیکھا سُکّانِ فلک بولے
وہ دیکھو محمد ﷺ کا اک کشتۂِ ناز آیا

امام بنے آقا کیا شانِ امامت ہے!
نبیوں نے صفیں باندھیں جب وقتِ نماز آیا

امام بنے آقا کیا شانِ امامت ہے!

(شبِ معراج، مسجد الاقصیٰ میں حضور نے امامت فرمائی انبیاء نے اقتداء کی۔ وہی منظر کشی کرتا ہوں اور مقامِ سجدہ پیش کرتا ہوں ملاحظہ فرمائیے)

امام بنے آقا ۔۔
شمس الضحیٰ، بدرالدجیٰ ،‌ صدر العلیٰ، نورالہدیٰ

طّیّب امام
طاہر امام
طٰھٰ امام
یٰسٓ امام
مُعلّم امام
مُزمًل امام
مُدثر امام
بلکہ محمد ﷺ امام

امام بنے آقا ۔۔ محمد امام
نبیوں نے صفیں باندھیں

عیسیٰ پیچھے۔۔ موسیٰ ان کے آگے

اب بوقت سجدہ

عیسیٰ کا سر موسیٰ کے قدموں میں
موسیٰ کا سر یحییٰ کے قدموں میں

یحییٰ کا سر زکریا کے قدموں میں
زکریا کا سر یونس کے قدموں میں

یونس کا سر یوسف کے قدموں میں
یوسف کا سر یعقوب کے قدموں میں

یعقوب کا سر ایوب کے قدموں میں
ایوب کا سر اسحاق کے قدموں میں

اسحاق کسر اسماعیل کے قدموں میں
اسماعیل کا سر ابراہیم کے قدموں میں

ابراہیم کا سر صالح کے قدموں میں
صالح کا سر خِضر کے قدموں میں

خضر کسر ذوالقرنین کے قدموں میں
ذوالقرنین کا سر سلیمان کے قدموں میں

سلیمان کا سر داؤد کے قدموں میں
داؤد کا سر ادریس کے قدموں میں
ادریس کا سر لوط کے قدموں میں

ارے لوط کا سر نوح کے قدموں میں
اور نوح کا سر آدم کے قدموں میں

اتنے سر سجدے میں جائیں
تب ایک محمد ﷺ بنتا ہے

اللہ ہی جانے کون بشر ہے ۔۔
allah hi jane kaun bashar hai lyrics in urdu
آنکھ گلابی صلی اللہ کی ۔۔

آنکھ گلابی مست نظر ہے
اللہ ہی جانے کون بشر ہے ۔۔
اللہ ہی جانے کون بشر ہے ۔۔

 

اے اللہ
کوئی ہمسر نہیں تیرا نہ کوئی ثانی ہے
ما سوا تیرے ہر اک چیز یہاں فانی

اے اللہ
کوئی ہمسر نہیں تیرا نہ کوئی ثانی ہے

میرے وہم و گماں سے بھی باہر ہے تو
میری ہستی ہے کیا میں تو کچھ بھی نہیں

اے اللہ
کوئی ہمسر نہیں تیرا نہ کوئی ثانی ہے
ما سوا تیرے ہر اک چیز یہاں فانی ہے

ہاں مگر عشق کی دنیا کے نئے ہیں انداز
عبد و معبود میں ہوتے ہیں جہاں رازونیاز

ہاں وہی عشق جو کہتا رہا ربِ ارنی
ہاں وہی عشق جو کرتے تھے اویسِ کرنی
ہاں اسی عشقِ محمد ﷺ میں گرفتار ہے دل
ہاں اسی عشقِ محمد ﷺ کا طلبگار ہے دل

اے اللہ
میرا عشقِ محمد میں گرفتار ہے دل
میرا عشقِ محمد کا طلبگار ہے دل

نہ کلیم کا تصور نہ خیال؟ طورِ سینا
میری آرزو محمد ﷺ میری جستجو مدینہ

میرا عشقِ محمد ﷺ میں گرفتار ہے دل
میرا عشقِ محمد ﷺ کا طلبگار ہے دل

بجز اس کے اور کوئی میری آرزو نہیں ہے
مجھے موت بھی جو آئے ہو سامنے مدینہ

میرا عشقِ محمد ﷺ میں گرفتار ہے دل
میرا عشقِ محمد ﷺ کا طلبگار ہے دل

بیتاب امنگوں سے ہر دم دھک دھک میرا سینا ہوتا ہے
ایک ہوک سی اٹھتی ہے دل میں جب یاد مدینہ ہوتا ہے

میرا عشقِ محمد ﷺ میں گرفتار ہے دل
میرا عشقِ محمد ﷺ کا طلبگار ہے دل

آے جنت
تجھ میں حور و قصور رہتے ہیں
میں نے مانا ضرور رہتے ہیں

لیکن اے جنت
آ اور طواف کر میرا
میرے دل میں حضور رہتے ہیں

میرا عشقِ محمد ﷺ میں گرفتار ہے دل
میرا عشقِ محمد ﷺ کا طلبگار ہے دل

تو اللہ ۔۔ میں بندہ
تو نور سراپا ۔۔ میں خاک سراپا
تو اللہ ۔۔ میں بندہ۔ کوئی نسبت نہیں

لیکن
میرا عشقِ محمد ﷺ میں گرفتار ہے دل
میرا عشقِ محمد ﷺ کا طلبگار ہے دل

تو اللہ ۔۔ میں بندہ

تو اللہ ۔۔
تیرا پیارا بھی وہی۔ کون؟ محمد ﷺ
میں بندہ ۔۔
میرا پیارا بھی وہی۔ کون؟ محمد ﷺ

تو اللہ ۔۔ میں بندہ۔
لیکن محبوب ایک!

اب، تو اللہ ۔۔ میں بندہ۔
تیرا پیارا بھی وہی۔ کون؟ محمد ﷺ
میرا پیارا بھی وہی۔ کون؟ محمد ﷺ

تو اللہ ۔۔ میں بندہ۔
لیکن محبوب ایک!
اے اللہ
تیرا پیام وہ لے کر سوئے طائف جائے
تو نے دیکھا میرے محبوب نے پتھر کھائے

اے اللہ
خیبر و بدر و احد گر ہیں فتوحات سعید
تو نے دیکھا ہوئے محبوب کے دندان شہید

آئی آواز کہ آئی بندے
میں نے چاہا تھا کہ پ ہو بستی عہد کی ویراں
پیارے محبوب کی مرضی تھی ملے اس کو اماں

میں نے چاہا تھا کہ طائف پہ قیامت آئے
پر یہ محبوب کی مرضی تھی کہ رحمت آئے

اللہ ہی جانے کون بشر ہے ۔۔
اللہ ہی جانے کون بشر ہے ۔۔
allah hi jane kaun bashar hai lyrics
آنکھ گلابی صلی اللہ کی ۔۔
آنکھ گلابی سیدنا کی ۔۔
آنکھ گلابی صلی اللہ کی ۔۔

آنکھ گلابی مست نظر ہے
اللہ ہی جانے کون بشر ہے ۔۔
allah hi jane kaun bashar hai lyrics
اللہ ہی جانے کون بشر ہے ۔۔

allah hi jane kaun bashar hai lyrics in urdu

  • Comment में राय दीजिए
  • Share कीजिए

Urdu, Hindi And English lyrics

Qawwali |

Sabri Brothers | Nusrat Fateh Ali Khan | Rahat Fateh Ali Khan | Iqbal Afzal Sabri | Aziz Miyañ |Nazir Ejaz Faridi |  Ghous Muhammad Nasir | Maulvi Ahmad Hasan |

 Naat-E-Paak|

Khalid Mahmud ‘Khalid’ Ajmal Sultanpuri Naat  | Ala Hazrat Naat | Akhtar Raza Khan| Raaz Ilaahabadi | Muhammad Ilyas Attari | Sayyad Nazmi Miyan

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *