تاج والوں کے سروں پر پائے اَقدس آپ کے

تاج والوں کے سروں پر پائے اَقدس آپ کے | نعت رسول مقبول ﷺ |

Shayar: Nisar Ali Ujagar


हिंदी में पढ़िए |Read in English


تاج والوں کے سروں پر پائے اَقدس آپ ﷺ کے

 

تاج والوں کے سروں پر پائے اَقدس آپ ﷺ کے
میں بھی چوموں گا پیمبر پائے اَقدس آپ ﷺ کے

 

آپ ﷺ کے قدموں کے نیچے نرم پتھر ہو گئے
کیا کہوں اللہ اکبر پائے اَقدس آپ ﷺ کے

 

اس لیے مکہ مدینہ بن گئے دونوں حرم
آگئے جب بندہ پرور پائے اَقدس آپ ﷺ کے

 

خاکِ پائے مصطفٰے ﷺ کی کھائ قرآں نے قسم
طَیّبُُ و طَاہِر مُنوّر پائے اَقدس آپ ﷺ کے

 

سست اور کم رو سواری تیز ہو جاتی وہیں
جب لگاتے ایک ٹھوکر پائے اقدس آپ کے

 

کیا مکاں ہو لامکاں تک چھاپ ہے قدمین کی
سدرہ و رفرف سے اوپر پائے اقدس آپ کے

 

میری قسمت بھی کُھلے گی میرے گھر بھی آئیں گے
دیکھوں گا میں زندگی بھر پائے اَقدس آپ ﷺ کے

 

حشر تک مِٹتا نہیں ہے مِٹ گیا جو آپ ﷺ پر
اے اُجاگر تھام مِٹ کر پائے اَقدس آپ ﷺ کے

شاعر: نثار علی اجاگر

Tags: naat lyrics in urdu, main bhi chumunga payambar paye akdas aap ke lyrics in urdu, Taj walo ke saro par naat lyrics in urdu,

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *