Yaad Unki Rahe Dil Mein Lyrics in Urdu

Yaad Un Ki Rahe Dil Meiñ Lyrics in Urdu
یاد انکی رہے دل میں آنکھوں میں مدینہ ھو

Qawwal : Nusrat Fateh Ali Khan 

 

English Lyrics| हिन्दी लिरिक्स


اسے غرض نہیں قارون کے خزانے سے
جسے ہو عشق محمد ﷺ کے آستانے سے
مدینے جا کے نکل جائے دم تو یہ سمجھوں
خدا کا شکر ہے مٹی لگی ٹھکانے سے

 

یاد انکی رہے دل میں آنکھوں میں مدینہ ہو
 

یاد انکی رہے دل میں آنکھوں میں مدینہ ہو
ایسی میری قسمت ہو ایسا میرا جینا ہو

ایسی میری قسمت ہو
ایسی میری قسمت ہو

 

میں سو جاؤں یا مصطفی کہتے کہتے
کھلے آنکھ صلی علی کہتے کہتے

ایسی میری قسمت ہو
ایسی میری قسمت ہو

 

الہی میرے دل سے فقر پیش و کم نکل جائے
محمد ﷺ یا محمد ﷺ کہتے کہتے دم نکل جائے

ایسی میری قسمت ہو
ایسی میری قسمت ہو

میرا جینا ہو ۔۔ میرا جینا ہو ۔۔ میرا جینا ہو ۔۔ ایسا

ایسی میری قسمت ہو
ایسی میری قسمت ہو

ایسی میری قسمت ہو ایسا میرا جینا..
میرا جینا.. میرا جینا ہو

ایسی میری قسمت ہو ایسا میرا جینا ہو

 

اللہ کا گھر دیکھی اور آپ کا روزہ بھی ۔۔
اللہ کا گھر دیکھی اور آپ کا روزہ بھی ۔۔

 

اللہ کرے ہم کو میسر یہ سفر ہوس
مکہ میں ہو گر شام مدینہ میں سحر ہوں
اللہ کے محبوب کے روزے پے نظر ہو
دل تڑپے ادھر اور ادھر انکو خبر کرو

پہلے کعبے میں سر کو جھکائیں
پھر محمد ﷺ کے روزے پہ جائیں
دین و دنیا کی دولت کو پائیں
دو جہاں بھاگ ہم لے کے آئیں

 

اللہ کا گھر دیکھی اور آپ کا روزہ بھی
ہم دل میں بسا لائیں کعبہ بھی مدینہ بھی
بلوانا ہمیں آقا جب حج کا مہینہ ہو

 

محشر کا کسے غم ہے ہو جائے ابھی محشر۔۔
محشر کا کسے غم ہے ہو جائے ابھی محشر۔۔

 

محشر کا کسے ہے غم، غم کسے ہے ۔۔
محشر کا کسے ہے غم، غم کسے ہے ۔۔

 

ہم امت احمد مرسل ہیں
یہ حشر کا عالم کچھ بھی نہیں
کیا اس کی مجال جلائے ہمیں
یہ نار جہنم کچھ بھی نہیں

ہے دل میں ہمارے عشق نبی
بس اتنا یقیں ہی کافی ہے
یہ گرمی محشر کیا شے ہے
سرکار کی کملی کافی ہے

سرکار کی کملی کافی ہے ۔۔

 

بنی بخشش کا ساماں احمد مختار کی کملی
چھپا لیگی گناہوں کو میرے سرکار کی کملی

سرکار کی کملی کافی ہے ۔۔
سرکار کی کملی کافی ہے ۔۔

 

یہ گرمی محشر کیا شے ہے
سرکار کی کملی کافی ہے

محشر کا کسے ہے غم، غم کسے ہے ۔۔

 

محشر کا کسے غم ہے ہو جائے ابھی محشر
آصی ہیں مگر آقا ہے ناز ہمیں تم پر
بخشش کا سہارا ہو رحمت کا خزینہ ہو

بخشش کا سہارا ہو ۔

  •  میں رائے دیجئے comment
  • شیئر کیجئے

Hindi And English lyrics

Qawwali |

Sabri Brothers | Nusrat Fateh Ali Khan | Rahat Fateh Ali Khan | Iqbal Afzal Sabri | Aziz Miyañ |Nazir Ejaz Faridi |  Ghous Muhammad Nasir | Maulvi Ahmad Hasan |

Naat-E-Paak|

Khalid Mahmud ‘Khalid’ Ajmal Sultanpuri Naat  | Ala Hazrat Naat | Akhtar Raza Khan| Raaz Ilaahabadi | Muhammad Ilyas Attari | Sayyad Nazmi Miyan

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *