Jo Ho Chuka Hai Jo Hoga Lyrics in Urdu

Jo Ho Chuka Hai Jo Hoga Huzoor Jante Hain Lyrics in Urdu


हिंदी लिरिक्स


جو ہوچکا ہے جو ہوگا حضور جانتے ہیں
تری عطا سے خدایا حضور جانتے ہیں

 

وہ مومنوں کی تو جانوں سے بھی قریب ہوئے
کہاں سے کس نے پکارا حضور جانتے ہیں

 

خدا کو دیکھا نہیں اور ایک مان لیا
یہ جانتے تھے صحابہ حضور جانتے ہیں

 

خبر بھی ہے کہ خبر سب کی ہے انہیں کب سے
کہ جب اب تھا نہ کب تھا حضور جانتے ہیں

 

منافقوں کا عقیدہ وہ غیب دان نہیں
صحابیوں کا عقیدہ “حضور جانتے ہیں”

 

اے علم غیب کے منکر خدا کو دیکھا ہے؟
تجھے بھی کہنا پڑے گا “حضور جانتے ہیں”

انہیں کے ہاتھ میں ہیں کنجیاں خزانوں کی
کہ کس کو دینا ہے کتنا حضورجانتےہیں

 

ہیں ان کے ہاتھ میں کیا کیا تجھے خبر نہ مجھے
خدا نے کتنا نوازا حضور جانتے ہیں

 

اسی لئے تو سلایا ہے اپنے پہلو میں
کہ یارِ غار کا رتبہ حضور جانتے ہیں

 

کہاں مریں گے ابوجہل و عتبہ و شیبہ
کہ جنگِ بدر کا نقشہ حضورجانتےہیں

 

وہ کتنا فاصلہ تھا اور کلام تھا کیسا ؟؟
او ادنٰی اور فا اوحٰی حضورجانتےہیں

 

ملے تھے راہ میں نو (٩) بار کس لیے موسٰی
کہ دید حق کا بہانہ حضورجانتےہیں

 

ہرن یہ کہنے لگی چھوڑ دے مجھے صیاد
میں لوٹ آوں گی والله حضورجانتےہیں

 

ہرن نے اونٹ نے چڑیوں نے کی یہی فریاد
کہ ان کے غم کا مداوا حضورجانتےہیں

 

قمر کو توڑنے ، سورج کو موڑنے والے
حجر سے کلمہ پڑھانا حضورجانتےہیں

 

بلا رہے ہیں نبی جا کے اتنا بول اسے
درخت کیسے چلے گا حضور جانتےہیں

 

زمین سے تو نکلتا رہا پانی مگر !
یہ انگلیوں سے بہانا حضورجانتےہیں

عمر نے تن سے جدا کر دیا تھا سر جس کا
وہ اپنا ہے کہ پرایا حضور جانتے ہیں

 

نبی کا فیصلہ نہ مان کر وہ جاں سے گیا
مزاج عمر کا ہے کیسا حضور جانتے ہیں

وہی ہیں پیکرِ شرم و حیا و ذوالنورین
مقام ان کی حیا کا حضور جانتے ہیں

 

وہ خود شہید ہیں، بیٹے، نواسے، پوتے شہید
علی کی شانِ یگانہ حضور جانتے ہیں

 

ہیں جس کے مولا حضور اس کے ہیں علی مولا
ابو تُراب کا رتبہ حضور جانتے ہیں

 

میں ان کی بات کروں یہ کہا مِری اوقات
کہ شانِ فاطمہ زہرا حضور جانتے ہیں ہیں

 

جِناں میں کون ہیں سردار نوجوانوں کے
حسن حسین کے نانا حضور جانتے ہیں

 

ملائکہ نے کیا یوں تو سجدہ آدم کو
دراصل کس کو تھا سجدہ حضور جانتے ہیں

 

نہیں ہے زادِ سفر پاس جن غلاموں کے
انہیں بھی در پہ بلانا حضور جانتے ہیں

 

میں چپ کھڑا ہوں مواجہ پہ سر جھکائے ہوئے
سناؤں کیسے فسانہ حضور جانتے ہیں

 

لبوب کو بخیہ کیا اور دل کو سمجھایا
ذرا سنبھل کے رکھنا حضور جانتے ہیں

 

چھپا رہے ہیں لگاتار میرے عیبوں کو
میں کس قدر ہوں کمینہ حضور جانتے ہیں

 

خدا ہی جانے عبید ان کو ہے پتا کیا کیا
ہمیں پتا ہے بس اتنا حضور جانتے ہیں

Jo Ho Chuka Hai Jo Hoga Lyrics Urdu, Jo ho chuka hai jo hoga urdu lyrics