نورِ خدا ہے حسنِ سراپا رسول کا

نورِ خدا ہے حسنِ سراپا رسول کا نعت رسول قوالی

قوال : نصرت فتح علی خان

 

Read in English

हिंदी में पढ़ें


بے مثل ہے کیا شوکتِ رعنائی ہے
خالق بھی فدا خدا خلق بھی شیدائی ہے
خالق نے محبت کے نرالے رخ سے
سرکار کے چہرے کی قسم کھائی ہے

 

نورِ خدا ہے حسنِ سراپا رسول ﷺ کا

نور خدا ہے حسن سراپا رسول ﷺ کا

 

سر سے پا تک نور انکا سب گھرانہ نور کا
ان کی نسلِ پاک میں ہے بچہ بچہ نور کا

نور خدا ہے حسن سراپا رسول ﷺ کا ۔۔

 

دونوں جہاں کا نور محمد ﷺ کے روپ میں
اللہ کا ظہور محمد ﷺ کے روپ میں

نور خدا ہے حسن سراپا رسول ﷺ کا ۔۔

 

لب نور نبی نور جبیں نور
دہن نور نظر نور

نور خدا ہے حسن سراپا رسول ﷺ کا ۔۔

 

گیسو کی چمک نور عمامہ کی دمک نور
ہے خاک کا گھر خاک مگر نور کا گھر نور

 

نورِ خدا ہے حسنِ سراپا رسول ﷺ کا
خود ہی خدائے پاک ہے شیدا رسول ﷺ کا

اللہ نے پاس بلا ہی لیا
بن دیکھے خدا بھی رہ نہ سکا

خود ہی خدائے پاک ہے شیدا رسول ﷺ کا ۔۔

 

تخلیق کر کے آپ ﷺ کو اللہ نے کہا
میرا حبیب میری طرح لاجواب ہے

خود ہی خدائے پاک ہے شیدا رسول ﷺ کا ۔۔

 

یہ آسماں یہ چاند ستارے انہی سے ہیں
جتنے ہیں دل نشین نظارے انہی سے ہیں

تیسوں کلامِ پاک کے پارے انہی سے ہیں
تخلیق کائنات ہے صدقہ رسول ﷺ کا

 

جب کچھ نہیں تھا صرف خدا ہی کی ذات تھی
اس دن کا تھا وجود نہ موجود رات تھی

جینے کا تذکرہ تھا نہ مرنے کی بات تھی
اس وقت بھی تھا نورِ مجلہ رسول ﷺ کا

 

حضرت عمر کی دیکھئے تقدیر یوں بنی
نکلے تھے قتل کرنے کی نیت سے جس گھڑی

تلوار چُھٹ کے ہاتھوں سے قدموں میں گر پڑی
دیکھا انھوں نے جب رخِ زیبا رسول ﷺ کا

 

آتی ہے جب یہ بات ہمارے خیال میں
ملتا نہیں ہے واقیا کوئی مثال میں

کیا معجزہ ہوا تھا کہ تئیس (٢٣) سال میں
سارے جہاں نے پڑھ لیا کلمہ رسول ﷺ کا

 

پل بھر میں جیسے وہ بھی کوئی معجزہ ہوا
حیرت سے آسمان اسے دیکھتا رہا

سارا غرور قلعہُ خیبر کا مٹ گیا
جب مرتضیٰ کو مل گیا جھنڈا رسول ﷺ کا

 

ایسی مثال دے نہ سکے گی یہ کائنات
جاں دی دیا نہ دستِ یزیدی میں اپنا ہاتھ

خود بھی ہوا شہید بہتر کے ساتھ ساتھ
کتنا عظیم تھا وہ نواسہ رسول ﷺ کا

 

سر داد نہ داد دست در دستِ یزید
حقہ کہ بنائے لا الہٰ است حسین

کتنا عظیم تھا وہ نواسہ رسول ﷺ کا ۔۔

 

نورِ خدا ہے حسنِ سراپا رسول کا
نورِ خدا ہے حسنِ سراپا رسول کا

  • Comment में राय दीजिए
  • Share कीजिए

Hindi And English lyrics

Qawwali |

Sabri Brothers | Nusrat Fateh Ali Khan | Rahat Fateh Ali Khan | Iqbal Afzal Sabri | Aziz Miyañ |Nazir Ejaz Faridi |  Ghous Muhammad Nasir | Maulvi Ahmad Hasan |

 

Naat-E-Paak|

Khalid Mahmud ‘Khalid’ Ajmal Sultanpuri Naat  | Ala Hazrat Naat | Akhtar Raza Khan| Raaz Ilaahabadi | Muhammad Ilyas Attari | Sayyad Nazmi Miyan

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *