سانسوں کی مالا پہ سمروں میں پی کا نام
Sanson Ki Mala Pe Simroon Main Pee Ka Naam Lyrics in Urdu
قوال : نصرت فتح علی خان
हिंदी में पढ़िए
آ پیا ان نینن مِیں مَیں پلک ڈھانپ توہے لوں
نہ میں دیکھوں غیر کو نہ توہے دیکھن دوں
کاجر ڈاروں کِرکرا ، سرمہ دیا نہ جائے
جن نینن میں پیا بسے بھلا دوجا کون سمائے
نیل گگن سے بھی پرے سیاں جی کا گام
درشن جل کی کامنہ پت رکھیو ہے رام
اب قسمت کے ہاتھ ہے اس بندھن کی لاج
میں نے تو من لکھ دیا سانوریا کے نام
جانے کون سے بھیس میں سانوریا مل جائے
جھک جھک کر سنسار میں سب کو کروں سلام
وہ چاتر ہے کامنی وہ ہے سندر نار
جس پگلی نے کر لیا ساجن کا من رام
جب سے رادھا شیام کے نین ہوئے ہیں چار
شیام بنے ہیں رادھیکا رادھا بن گئی شیام
سَانسُوں کی مالا پہ سِمروں میں پی کا نام
سَانسُوں کی مالا پہ سِمروں میں پی کا نام
اپنے من کی میں جانوں اور پی کے من کی رام
سَانسُوں کی مالا پہ ۔۔۔
سَانسُوں کی مالا پہ ۔۔۔
سَانسُوں کی مالا پہ سِمروں میں پی کا نام
یہی میری بندگی ہے یہی مری پوجا ہے
سَانسُوں کی مالا پہ سِمروں میں پی کا نام
اک کا ساجن مندر میں
اور اک کا پریتم مسجد میں، پر میں
سَانسُوں کی مالا پہ سِمروں میں پی کا نام
ہم اور نہیں کچھو کام کے
متوارے پی کے نام کے
سانسوں کی مالا پہ سمروں میں پی کا نام
سجنی پاتی تب لکھوں جو پریتم ہو پردیس
تن میں من میں پیا بسے اب بھی جو کسی سندیس
سانسوں کی مالا پہ سمروں میں پی کا نام
ہر ہر میں ہیں ہر بسے
( اس میں، اس میں، تجھ میں، مجھ میں)
ہر ہر میں ہیں ہر بسے، ہر ہر کو ہر کی آس
ہر کو ہر ہر ڈھونڈھ پھری اور ہر ہے میرے پاس
سانسوں کی مالا پہ سمروں میں پی کا نام
پریم کے رنگ میں ایسی ڈوبی
پریم کے رنگ میں ایسی ڈوبی بن گیا ایک ہی روپ
پریم کی مالا جپتے جپتے آپ بنی میں شیام
… سَانسُوں کی مالا پہ سِمروں میں پی کا نام
پریتم کا کچھ دوش نہیں ہے
پریتم کا کچھ دوش نہیں ہے وہ تو ہے نردوش
اپنے آپ سے باتیں کر کے ہوگئی میں بد نام
… سَانسُوں کی مالا پہ سِمروں میں پی کا نام
پریم پیالہ جب سے پیا ہے
پریم پیالہ جب سے پیا ہے جی کا ہے یہ حال
انگاروں پہ نیند آ جائے کانٹوں پے آرام
… سَانسُوں کی مالا پہ سِمروں میں پی کا نام
جیون کا سنگھار ہے پریتم
جیون کا سنگھار ہے پریتم مانگ کا ہے سندور
پریتم کی نظروں سے گر کر جینا ہے کس کام
سانسوں کی مالا پہ سمروں میں پی کا نام
سمروں میں پی کا نام
سمروں میں پی کا نام
sanson ki mala pe simroon main pee ka naam lyrics in urdu
Urdu Hindi and English Lyrics
| Sabri Brothers | Nusrat Fateh Ali Khan | Rahat Fateh Ali Khan | Iqbal Afzal Sabri | Aziz Miyañ | Ghous Muhammad Nasir | Maulvi Ahmad Hasan |
| Naat-E-Paak|
| Khalid Mahmud ‘Khalid’ | Ajmal Sultanpuri Naat | Ala Hazrat Naat | Akhtar Raza Khan| Raaz Ilaahabadi | Muhammad Ilyas Attari | Sayyad Nazmi Miyan