Gham Sabhi Rahat o Taskin Mein Lyrics in Urdu

Gham Sabhi Rahat o Taskeen Meiñ Dhal Jaate Haiñ, Naat e Paak Lyrics in Urdu Original Lyrics

کلامِ خالد محمود خالد نقشبندی


हिन्दी लिरिक्स | English Lyrics

 

غم سبھی راحت و تسکین میں ڈھل جاتے ہیں
(اصل مصرع: غم طمانیت و تسکین میں ڈھل جاتے ہیں)
جب کرم ہوتا ہے حالات بدل جاتے ہیں

 

انکی رحمت ہے خطا پوش گنہگاروں کی
خوٹے سکے سر بازار بھی چل جاتے ہیں

 

اسم احمد کا وظیفہ ہے ہر اک غم کا علاج
لاکھ خطرے ہوں اسی نام سے ٹل جاتے ہیں

 

آپ کے ذکر سے اک کیف ملا کرتا ہے
اور جتنے بھی ہیں اسرار وہ کھل جاتے ہیں

 

اپنی آغوش میں لے لیتا ہے جب ان کا کرم
زندگی کے سبھی انداز بدل جاتے ہیں

 

عشق کی آنچ سے دل کیوں نہ بنیگا کعبہ
عشق کی آنچ سے پتھر بھی پگھل جاتے ہیں

 

رکھ ہی لیتے ہیں بھرم اپنے کرم کے صدقے
جب کسی بات پہ دیوانے مچل جاتے ہیں

 

دم نکل جائے تیری یاد میں پھر ہم بھی کہیں
للہ الحمد لئے حسن عمل جاتے ہیں

 

آ پڑے ہیں تیرے قدموں میں یہ سن کر ہم بھی
جو تیرے قدموں میں گرتے ہیں سنبھل جاتے ہیں

 

امت احمد مختار نہیں ہو سکتے
اور ہیں اور جہنم میں جو جل جاتے ہیں

 

مطمئن ہوں گے مگر دیکھ کے جلوہ انکا
ہم نہیں وہ جو کھلونوں سے بہل جاتے ہیں

 

آپ کو کعبہ مقصود ہیی مانوں خالد
آپ کے در پہ سب ارمان نکل جاتے ہیں

 

یاد ان کی بدل انکا نہیں ہونے پاتی
ہجر کے شام و سحر پیار میں کھل جاتے ہیں

  • Comment में राय दीजिए
  • Share कीजिए

Hindi And English lyrics

Qawwali |

Sabri Brothers | Nusrat Fateh Ali Khan | Rahat Fateh Ali Khan | Iqbal Afzal Sabri | Aziz Miyañ |Nazir Ejaz Faridi |  Ghous Muhammad Nasir | Maulvi Ahmad Hasan |

Naat-E-Paak|

Khalid Mahmud ‘Khalid’ Ajmal Sultanpuri Naat  | Ala Hazrat Naat | Akhtar Raza Khan| Raaz Allahabadi | Muhammad Ilyas Attari | Sayyad Nazmi Miyan

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *