کس سے مانگیں ،کہاں جائیں ، کس سے کہیں ، اور دنیا میں حاجت روا کون ہے |
Kis Se Maangeñ, Kahañ Jaayeñ, Kis Se Kaheñ Lyrics in Urdu
حمد باری تعالی جل جلا له
کس سے مانگیں ،کہاں جائیں ، کس سے کہیں
کس سے مانگیں ،کہاں جائیں ، کس سے کہیں ، اور دنیا میں حاجت روا کون ہے
سب کا داتا ہے تو سب کو دیتا ہے تو، تیرے بندوں کا تیرے سِوا کون ہے
کون مقبول ہے ، کون مردود ہے ، بے خبر ! کیا خبر تجھ کو کیا کون ہے
جب تُلیں گے عمل سب کے میزان پر تب کھُلے گا کہ کھوٹا کھرا کون ہے
کون سُنتا ہے فریاد مظلوم کی ، کس کے ہاتھوں میں کُنجی ہے مقسُوم کی
رزق پر کس کے پلتے ہیں شاہ و گدا ، مسند آراۓ بزمِ عطا کون ہے
اولیا تیرے محتاج اے ربّ کُل ! تیرے بندے ہیں سب انبیاء و رُسُل
اِن کی عزت کا باعث ہے نسبت تِری اِن کی پہچان تیرے سوا کون ہے
میرا مالک مِری سُن رہا ہے فُغاں ، جانتا ہے وہ خاموشیوں کی زُباں
اب مری راہ میں کوئی حائل نہ ہو ، نامہ بر کیا بَلا ہے ، صبا کون ہے
ابتدا بھی وہی ، انتہا بھی وہی ، ناخدا بھی وہی ہے ، خدا بھی وہی
جو ہے سارے جہانوں میں جلوہ نُما ، اُس اَخَد کے سِوا دوسرا کون ہے
وہ حقائق ہوں اَشیا کے یا خشک و تر ، فہم و ادراک کی زد میں ہیں سب ، مگر
ماسِوا، ایک اس ذاتِ بے رنگ کے فہم و ادراک سے ماورٰی کون ہے
انبیا ، اولیا ، اہل بیتِ نبی ، تابعین و صحابہ پہ جب آ بنی
گِر کے سجدے میں سب نے یہی عرض کی، تُو نہیں ہے تو مشکل کُشا کون ہے
اہل فکر و نظر جانتے ہیں تجھے ، کچھ نہ ہونے پہ بھی مانتے ہیں تجھے
اے نصیر ! اس کو تو فضل باری سمجھ ، ورنہ تیری طرف دیکھتا کون ہے
شاعر: پیر نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ اللہ علیہ
Our Pages
Shayar
- Khalid Mahmud ‘Khalid’
- Peer Naseeruddin ‘Naseer’
- Allama Saim Chishti
- Bedam Warsi
- Muzaffar Warsi
- Ajmal Sultanpuri Naat
- Ala Hazrat Naat
- Akhtar Raza Khan
- Raaz Ilaahabadi
- Muhammad Ilyas Attari
- Sayyad Nazmi Miyan
- Shakeel Arfi
Naat Khwan:
- Owais Raza Qadri
- Habibullah Faizi
- Ghulam Mustafa Qadri
- Hafiz Tahir Qadri
- Laiba Fatima
- Asad Iqwal
- Sajjad Nizami
- Zulfiqar Ali Hussaini
- Mufti Abdullah Bin Abbas
- Junaid Jamshed Khan
- Muhammad Ali Faizi
- Ghulam Noore Mujassam
- Sabri Brothers
- Nusrat Fateh Ali Khan
- Rahat Fateh Ali Khan
- Iqbal Afzal Sabri
- Aziz Miyañ
- Nazir Ejaz Faridi
- Ghous Muhammad Nasir
- Maulvi Ahmad Hasan Akhtar