اے چاند محرم کے تو بدلی میں چلا جا

اے چاند محرم کے تو بدلی میں چلا جا
Aye chaand muharram ke tu badli mein chala ja lyrics urdu

منقبت شہیدان کربلا | نوہا


हिंदी में पढ़िए

Read in English


صغرا کے نصیبوں میں تو رونا ہی لکھا ہے
بیمارِ مدینہ کو ملی کیسی سزا ہے

خط ایا نہ اکبر کا روتی رہی صغرا
اے چاند محرم کے تو بدلی میں چلا جا

 

گھر زہراء کا لُٹنے کی خبر تونے سنائی
تجھے دیکھ کے روتی ہے محرم میں خدائی

چودہ سو برس بیتے سب کرتے ہیں شکوہ
اے چاند محرم کے تو بدلی میں چلا جا

 

ملنے کے لیے بھائی کو بیچین بڑی ہے
کب سے علی اکبر کی راہوں میں کھڑی ہے

بچھڑی ہے یہ مدت ست اسے تو نہ نظر آ
اے چاند محرم کے تو بدلی میں چلا جا

 

ویران گھروں میں نہ اسے نیند ہے آتی
اکبر کی جدائی ہے اِسے خوب رولاتی

قدموں کے نشاں ڈھانپ کے بیٹھی ہے سرِ راہ
اے چاند محرم کے تو بدلی میں چلا جا

 

گن گن کے جو صغرا نے یہ دن ہیں گزارے
زندہ ہے تو اکبر کے ہی وادوں کے سارے

دن رات تڑپتی ہے اسے اور نہ تڑپا
اے چاند محرم کے تو بدلی میں چلا جا

 

بھیا کی جدائی میں پریشان ہے رہتی
ہر روز یہ نانا کو رو رو کے ہے کہتی

اکبر نہ ملا نانا میں مر جاؤں گی تنہا
اے چاند محرم کے تو بدلی میں چلا جا

 

وعدہ جو کیا بہن کو سینے سے لگا کر
میں شادی کروں گا تو ترے پاس ہی آ کر

میں سات محرم کو آؤں گا نہ گھبرا
اے چاند محرم کے تو بدلی میں چلا جا

 

رونے نہیں دیتے مجھے راتوں کو مسلماں
بیماری سے بےحال ہوں کچھ دیر کی مہماں

ہر سمت سے ہے مجھ کو اب موت نے گھیرا
اے چاند محرم کے تو بدلی میں چلا جا

 

بہنوں کا تو بھائیوں سے رشتہ ہی عجب ہے
تم بھول گئے مجھ کو یہ کیسا غضب ہے

اس آس پہ زندہ ہوں کے دیکھوں تیرا سہرا
اے چاند محرم کے تو بدلی میں چلا جا


Urdu, Hindi and English Lyrics

| Qawwali |

Sabri Brothers | Nusrat Fateh Ali Khan | Rahat Fateh Ali Khan | Iqbal Afzal Sabri | Aziz Miyañ Ghous Muhammad Nasir | Maulvi Ahmad Hasan |

Naat-E-Paak|

Khalid Mahmud ‘Khalid’ | Saim Chishti  | Ajmal Sultanpuri Naat  | Ala Hazrat Naat | Akhtar Raza Khan| Raaz Ilaahabadi | Muhammad Ilyas Attari | Sayyad Nazmi Miyan

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *