Koi Saliqa Hai Aarzoo Ka Naat-e Paak Full Lyrics in Urdu
کلامِ خالد محمود خالد نقشبندی
کوئی سلیقہ ہے آرزو کا
نہ بندگی میری بندگی ہے
یہ سب تمہارا کرم ہے آقا
کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے
کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ۔۔۔
کسی کا احسان کیوں اٹھائیں
کسی کو حالات کیوں بتائیں
تمھیں سے مانگیںگے تم ہیں دوگے
تمھارے در سے ہی لو لگی ہے
کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ۔۔۔
تجلیوں کے کفیل تم ہو
مرادِ قلبِ خلیل تم ہو
خدا کی روشن دلیل تم ہو
یہ سب تمہاری ہی روشنی ہے
کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ۔۔۔
تم ہی ہو روحِ روانِ ہستی
سکوں نظر کا دلوں کی مستی
ہے دو جہاں کی بہار تم سے
تمہیں سے پھولوں میں تازگی ہے
کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ۔۔۔
شعور و فکر و نظر کے دعوے
حدِ تعین سے بڑھ نہ پائے
نہ چھو سکے ان بلندیوں کو
جہاں مقام محمدی ﷺ ہے
کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ۔۔۔
نظر نظر رحمتِ سراپہ
ادا ادا غیرتِ مسیحا
ضمیرِ مردہ بھی جی اٹھے ہیں
جدھر تمہاری نظر اٹھی ہے
کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ۔۔۔
Koi Saliqa Hai Aarzoo Ka
عمل کی میرے اساس کیا ہے
بجز ندامت کے پاس کیا ہے
رہے سلامت تمہاری نسبت
مرا تو اک آسرا یہی ہے
کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ۔۔۔
عطا کیا مجھ کو دردِ الفت
کہاں تھی یہ پُر خطا کی قسمت
میں اس کرم کے کہاں تھا قابل
حضور ﷺ کی بندہ پروری ہے
کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ۔۔۔
انہی کے در سے خدا ملا ہے
انہی سے اس کا پتہ چلا ہے
وہ آئینہ جو خدا نما ہے
جمالِ حسنِ محمدی ﷺ ہے
کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ۔۔۔
بشیر کہیے نذیر کہیے
انہیں سراجِ منیر کہیے
جو سر بسر ہے کلامِ ربی
وہ میرے آقا ﷺ کی زندگی ہے
کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ۔۔۔
سنائے محبوبِ حق ﷺ کے قرباں
سُرُورِ جاں کا یہی ہے انواں
ہر ایک مستی فنا بداماں
یہ کیف ہی کیفِ سرمدی ہے
کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ۔۔۔
ہم اپنے اعمال جانتے ہیں
ہم اپنی نسبت سے کچھ نہیں ہیں
تمہارے در کی عظیم نسبت
متاعِ اعظم بنی ہوئی ہے
کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ۔۔۔
ہے کعبہ بھی مرجع خلائق
بہت نمایاں ہیں یہ حقائق
مگر جو مقصودِ عاشقی ہے
حضور ﷺ کے در کی حاضری ہے
کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ۔۔۔
یہی ہے خالد اساسِ رحمت
یہی ہے خالد بنائے عظمت
نبی ﷺ کا عرفان زندگی ہے
نبی ﷺ کا عرفان بندگی ہے
کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ۔۔۔
Koi Saliqa Hai Aarzoo Ka
واں حضرات : خورشید احمد، اویس قادری، آعظم وحید، وغیرہ
- Comment में राय दीजिए
- Share कीजिए
Hindi And English lyrics
| Naat-E-Paak|
| Khalid Mahmud ‘Khalid’ | Ajmal Sultanpuri Naat | Ala Hazrat Naat | Akhtar Raza Khan| Raaz Ilaahabadi | Muhammad Ilyas Attari | Sayyad Nazmi Miyan
| Qawwali |
| Sabri Brothers | Nusrat Fateh Ali Khan | Rahat Fateh Ali Khan | Iqbal Afzal Sabri | Aziz Miyañ |Nazir Ejaz Faridi | Ghous Muhammad Nasir | Maulvi Ahmad Hasan |