Hai Kahan Ka Irada | ہے کہاں کا ارادہ تمھارا

Hai Kahan Ka Irada Tumhara Sanam Lyrics In Urdu | ہے کہاں کا ارادہ تمھارا صنم، کس کے دل کو اداؤں سے بہلاؤ گے

Qawwal: Nusrat Fateh Ali Khan
Poet : Fana Bulandshahri


Hai Kahan Ka Irada Tumhara Sanam
ہے کہاں کا ارادہ تمھارا صنم

ہے کہاں کا ارادہ تمھارا صنم، کس کے دل کو اداؤں سے بہلاؤ گے
سچ بتاؤ کہ اس چاندنی رات میں کس سے وعدہ کیا ہے کہاں جاؤ گے

 

دیکھو! اچھا نہیں یہ تمھارا چلن، یہ جوانی کے دن اور یہ شوخیاں
یوں نہ آیا کرو بال کھولے ہوئے ورنہ دنیا میں بدنام ہو جاؤ گے

 

آج جاؤ نہ بے چین کر کے مجھے، جانِ جاں دل دکھانا بری بات ہے
ہم تڑپتے رہیں گے یہاں رات بھر، تم تو آرام کی نیند سو جاؤ گے

 

پاس آؤ تو تم کو لگائیں گلے، مسکراتے ہو کیوں دور سے دیکھ کر
یونہی گزرے اگر یہ جوانی کے دن، ہم بھی پچھتائیں گے تم بھی پچھتاؤ گے

 

بے وفا، بے مروّت ہے اِن کی نظر، یہ بدل جائیں گے زندگی لوٹ کر
حسن والوں سے دل کو لگایا اگر اے فنا! دیکھو بے موت مر جاؤ گے​

کلام: فناؔ بلند شہری


Our Pages


Hamd-E-Baari-T’aala 

Naat-E-Paak         

Rabiul Awwal Mutalliq Kalam

Manqabat Ghaus e Azam

Manqabat Ghareeb Nawaaz

Shayar

Naat Khwan:

         Qawwali