یا محمد نور مجسم یا حبیبی یا مولائی lyrics

یا محمد نور مجسم یا حبیبی یا مولائی نعت قوالی

قوال : صابری برادران

شاعر : ادیب رائے پوری


हिंदी लिरिक्स के लिए यहां टच कीजिए

 

Touch Here for English Lyrics

 

سارے عالم کے لئے تو ہی فقط چارہ ساز
اے ! کہ تو بندۂِ عاجز کے لئے بندہ نواز

آنکھ رو رو کے طلب کرتی ہے رحمت تیری
دل دھڑکتا ہے تو آتی ہے بس یہ آواز

 

اے ۔۔ کہ تیرا جمال ہے رونقِ محفلِ وجود
اے ۔۔ کہ تیری نمود ہے جلوہ طرازِ ہست و بود

یا ۔۔ دے تو دادے لذتے ذکرے
ذکرے تو شوقے من وجود
تجھ پہ درود اور سلام تجھ پے سلام اور درود

صلی علٰی نبیئنا صلی علٰی محمدٍ

 

یا محمد نورِ مجسم یا حبیبی یا مولائی
تصویرِ کمالِ محبت تنویرِ جمالِ خدائی

 

دو جہاں فدا تیرے نام پر
ہے سکوں فضا تیرا نام بھی

تیری ذات پر ہو دورود بھی
تیرے نام پر ہو سلام بھی

مجھے اپنی تابشیں کر عطا
تو ہے مرا ہے ماہِ تمام بھی

ہے لوٹی لوٹی مری صبح بھی
ہے بجھی بجھی مری شام بھی

 

یا محمد نورِ مجسم یا حبیبی یا مولائی
تصویرِ کمالِ محبت تنویرِ جمالِ خدائی

 

تیرا وصف بیاں ہو کس سے تیری کون کرے گا بڑائی
اس گردِ سفر میں گم ہے جبریلِ امیں کی رسائی

 

..! تیری کون کرے گا بڑائی 
 ..! تیری کون کرے گا بڑائی 

 

یا وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ
تیری کون کرے گا بڑائی

یا رحمتِ کل خیرالبشر
تیری کون کرے گا بڑائی

 

تیرا وصف بیاں ہو کس سے تیری کون کرے گا بڑائی

تیرا وصف بیاں ہو کس سے

خدا نے کھینچ کے نقشہ رسولِ اکرم کا
یہ کہہ دیا ترا ثانی نہیں جواب نہیں

تیری کون کرے گا بڑائی

 

والشمس رخِ زیبا ہے تیرا تو نور فشانِ عالم ہے

تو نور فشانِ عالم ہے
تو نور فشانِ عالم ہے

 

آئے منموہن طیبہ دھنی
قوسین کے راجشبریں

چندر موکٹ، سورج برن
نِرکار جِیوتی من ہری

مکھڑے کو تیرے دیکھ کر
پربھو نے یہ آشا کری

اے چہرۂِ زیبائے تو
رشکِ بتان آزری

ہر چند وصفت می کنم
درحسنِ زاں بالاتری

 

روح الامیں سے ایک دن کہنے لگے شاہِ اُمم
تم نے تو دیکھا ہے جہاں بتلاؤ تو کیسے ہیں ہم؟

خوش ہو کے یوں کہنے لگے اے شه تیرے رخ کی قسم

آفاقہا گردیدہ ام مہرِ بُتاں ورزیدہ ام
بِسیار خوباں دیدہ ام لیکن تو چیزے دیگری

تو نور فشان عالم ہے
تو نور فشان عالم ہے

 

والشمس رخِ زیبا ہے تیرا تو نور فشان عالم ہے
واللیل ہے تیری زلف دوتا تو راحتِ جانِ عالم ہے

 

کا مت کا نہیں سایہ ہے تیرے
یہ عقل ہی کیا جو تجھے سمجھے

تو لاکھ بشر اپنے کو کہے
کچھ اور گمانِ عالم ہے

 

کیوں؟ ۔۔۔
جلوے ترے اس وقت بھی تھے کم بھی نہیں تھے
یہ جب کی ہیں باتیں کہ جب آدم بھی نہیں تھے

 

خیال آیا رب کو کہ دیکھوں گا خود کو
تو خود میں سے خود ایک تصویر ڈھالی

جو دیکھا تو خود ہو گیا اس پے شیدا
وہ تصویر اپنے مقابل سجا لی

 

فھر۔۔۔
مرقہ کیا اس کو ہر ہر ادا سے

فھر۔۔۔
رکھا نام اس کا محمد ﷺ خدا نے ۔۔
رکھا نام اس کا محمد ﷺ خدا نے ۔۔

 

خود ہی اپنا جلوہ خود ہی اس کا طالب
وہ تصویر اپنے مقابل سجا لی

خود ہی اپنا جلوہ خودی اس کا طالب۔۔
خود ہی اپنا جلوہ خودی اس کا طالب۔۔

 

آپ ہی ماتا آپ ہی پِتا آپ ہی گودن ہارا
اپنی گود میں آپ ہی کھیلے بن بن کے نند لالہ

کہت نواب توری صورتیہ لاکھن میں انمول
جب کہ صورت آپ بنا وے آپہی لہالوٹ ہوئی جائی

 

یارِ منوا کمالِ رعنائی ۔۔

یارِ منوا کمالِ رعنائی
خود تماشا و خود تماشائی

خود ہی اپنا جلوہ خودی اس کا طالب ۔۔
خود ہی اپنا جلوہ خودی اس کا طالب ۔۔

 

دل شیفتۂِ سیدِ مکی مدنی ہے
کیا حسنِ مقدر مرا اللہ و غنی ہے

نقاشِ ازل نے کہا تصویر بنا کر
ایسی کوئی تصویر بنے گی نہ بنی ہے

 

تیری کون کرے گا بڑائی
تیری کون کرے گا بڑائی

 

تِرا وصف بیاں ہو کس سے تیری کون کرے گا بڑائی
اس گردِ سفر میں گم ہے جبریلِ امیں کی رسائی

یا محمد نور مجسم یا حبیبی یا مولائی
تصویر کمالِ محبت تنویر جمال خدائی

 

یہ رنگِ بہارِ گلشن یہ گل اور گل کا جوبن
تیرِے نورِ قدم کا دھوون اس دھوون کی رعنائی

یا محمد نور مجسم یا حبیبی یا مولائی ۔۔

 

ما اَجملکَ تیری صورت مااَحسنکَ تیری سیرت
ما اکملکَ تیری عظمت تیری ذات میں گم ہے خدائی

یا محمد نور مجسم یا حبیبی یا مولائی
تصویرِ کمالِ محبت تنویرِ جمالِ خدائی

یا محمد نور مجسم
یا محمد نور مجسم

—————————-
(نیچے لکھے اشعار قوالی میں نہیں کہے گئے ہیں)

تیری ایک نظر کے طالب تیرے ایک سخن پہ قرباں
یہ سب تیرے دیوانے یہ سب تیرے شیدائی

اے مظہرِ شانِ جمالی اے خواجہ و بندۂ عالی
مجھے حشر میں کام آجاۓ میرا ذوقِ سخن آرائی

تو رئیسِ روزِ شفاعت تو امیرِ لطف و عنایت
ہے ادیب کو تجھ سے نسبت یہ غلام ہے تو آقائی

  • Comment में राय दीजिए
  • Share कीजिए

Hindi And English lyrics

Naat-E-Paak|

Khalid Mahmud ‘Khalid’ Ajmal Sultanpuri Naat  | Ala Hazrat Naat | Akhtar Raza Khan| Raaz Ilaahabadi | Muhammad Ilyas Attari | Sayyad Nazmi Miyan

 

Qawwali |

Sabri Brothers | Nusrat Fateh Ali Khan | Rahat Fateh Ali Khan | Iqbal Afzal Sabri | Aziz Miyañ |Nazir Ejaz Faridi |  Ghous Muhammad Nasir | Maulvi Ahmad Hasan |

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *