پھولوں کو دیکھ دیکھ کے شرما رہے ہیں آپ

 

پھولوں کو دیکھ دیکھ کے شرما رہے ہیں آپ
Phoolon Ko Dekh Dekh Ke Sharma Rahe Hain Aap Lyrics in Urdu

Singer : Mehdi Hassan
Lyricist: Taslim Fazli
Movie : Mera Naam Hai Mohabbat


हिंदी में पढ़िए | Read in English


..پھولوں کو دیکھ دیکھ کے شرما رہے ہیں آپ. ہائے

پھولوں کو دیکھ دیکھ کے شرما رہے ہیں آپ
کھلتا ہوا گلاب نظر آ رہے ہیں آپ۔۔ ہو۔۔

پھولوں کو دیکھ دیکھ کے شرما رہے ہیں آپ

 

چہرے سے اپنے ریشمی آنچل ہٹائیے
اس چاند سے یہ زلف کا بادل ہٹائیے
گھونگھٹ کی چلمنوں میں چھپے جا رہے ہیں آپ

کھلتا ہوا گلاب نظر آ رہے ہیں آپ۔۔ ہو۔۔
پھولوں کو دیکھ دیکھ کے شرما رہے ہیں آپ

 

ان تھرتھرا تے ہونٹوں سے کچھ کام لیجئے
میں غیر تو نہیں ہوں میرا نام لیجئے
ایسی حیا ہے غیر بنے جا رہے ہیں آپ

کھلتا ہوا گلاب نظر آ رہے ہیں آپ۔۔ ہو۔۔
پھولوں کو دیکھ دیکھ کے شرما رہے ہیں آپ

 

سہرے میں بندھ گئی ہے محبت کی ہر قسم
دنیا نے لاکھ روکا مگر مل گئے ہیں ہم
پھر داستانِ عشق کو دوہرا رہے ہیں آپ

کھلتا ہوا گلاب نظر آ رہے ہیں آپ۔۔ ہو۔۔
پھولوں کو دیکھ دیکھ کے شرما رہے ہیں آپ

Phoolon-ko-dekh-dekh-ke-sharma-rahe-hain-aap-lyrics-in-urdu

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *