جس کی جانب وہ نظر اپنی اٹھا دیتے ہیں اردو لیرکس
हिंदी में पढ़िए | Read in English
جس کی جانب وہ نظر اپنی اٹھا دیتے ہیں
جس کی جانب وہ نظر اپنی اٹھا دیتے ہیں
اُس کی سوئی ہوئی تقدیر جگا دیتے ہیں
تیری دزدیدہ نگاہوں کو دعا دیتے ہیں
جتنے چبھتے ہیں یہ تیر، اتنا مزا دیتے ہیں
جب سے دیکھا ہے انہیں، اپنا مجھے ہوش نہیں
جانے کیا چیز وہ نظروں سے پلا دیتے ہیں
تخت کیا چیز ہے اور لال و جواہر کیا ہیں
عشق والے تو خدائی بھی لٹا دیتے ہیں
ایک دن ایسا بھی آتا ہے محبت میں ضرور
خود وہ گھبرا کے نقاب اپنا اٹھا دیتے ہیں
اپنی بربادی پہ خوش ہوں یہ سنا ہے جب سے
وہ جسے اپنا سمجھتے ہیں مٹا دیتے ہیں
اپنے دامن کو ذرا آپ بچا کر رکھنا
سرد آہوں سے بھی ہم آگ لگا دیتے ہیں
قوالی سوئیے