بھر دو جھولی میری یا محمد لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی

بھر دو جھولی میری یا محمد ﷺ لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی Bhar do Jholi Meri Ya Muhammad ﷺ Lyrics in Urdu

قوال : صابری برادران

شاعر : پرنم الہ آبادی


Read Lyrics in English

हिंदी लिरिक्स के लिए यहां टच कीजिए


 

شہِ مدینہ سنو اِلتجا خدا کے لئے
کرم ہو مجھ پہ حبیبِ خدا ﷺ خدا کے لئے

حضور غنچہء امید اب تو کھل جائے
تمہارے در کا گدا ہوں تو بھیک مل جائے

 

بھر دو جھولی ۔۔۔۔۔

بھر دو جھولی میری یا محمد ﷺ
لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی

 

بھر دو جھولی میری یا محمد ﷺ
لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی ۔۔۔۔۔

 

بھر دو جھولی ۔ بھر دو جھولی ۔ بھر دو جھولی
ہم سب کی. بھر دو جھولی ۔

بھر دو جھولی ۔ محمد . بھر دو جھولی ۔

آقا جی ۔ بھر دو جھولی
بھر دو جھولی ۔ بھر دو جھولی ۔بھر دو جھولی

 

تمہارے آستانے سے زمانہ کیا نہیں پاتا
کوئی بھی در سے خالی مانگنے والا نہیں جاتا

بھر دو جھولی مری . سرکارِ مدینہ
بھر دو جھولی مری ۔ تاجدارِ مدینہ

 

تم زمانے کے مختار ہو یا نبی
بے کسوں کے مددگار ہو یا نبی
سب کی سنتے ہو اپنے ہوں یا غیر ہوں
تم غریبوں کے غمخوار ہو یا نبی

بھر دو جھولی مری ۔ سرکارِ مدینہ
بھر دو جھولی مری ۔ تاجدارِ مدینہ

 

ہم ہیں رنج و مصیبت کے مارے ہوئے
سخت مشکل میں ہے غم سے ہارے ہوئے
یا نبی کچھ خدا را ہمیں بھیک دو
در پہ آئے ہیں جھولی پسارے ہوئے

بھر دو جھولی مری ۔ سرکارِ مدینہ
بھر دو جھولی مری ۔ تاجدارِ مدینہ

 

ہے مخالف زمانہ کدھر جائیں ہم
حالتِ بے کسی کس کو دکھلائیں ہم
ہم تمہارے بھکاری ہیں یا مصطفیٰ
کس کے آگے بھلا ہاتھ پھیلائیں ہم

بھر دو جھولی مری ۔ سرکارِ مدینہ
بھر دو جھولی مری ۔ تاجدارِ مدینہ

 

بھر دو جھولی میری یا محمد ﷺ
لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی
کچھ نواسوں کا صدقہ عطا ہو
در پہ آیا ہوں بن کر سوالی

 

حق سے پائی وہ شانِ کریمی
مرحبا دونو عالم کے والی
اس کی قسمت کا چمکا ستارا
جس پہ نظرِ کرم تم نے ڈالی

 

زندگی بخش دی بندگی کو
آبرو دینِ حق کی بچا لی
وہ محمد ﷺ کا پیارا نواسہ
جس نے سجدے میں گردن کٹا لی

 

زندگی بخش دی بندگی کو
آبرو دینِ حق کی بچا لی ۔۔

 

جو ابنِ مرتضیٰ نے کیا کام خوب ہے
قربانئِ حسین کا انجام خوب ہے

قربان ہو کے فاطمہ زہرا کے چین نے
دینِ خدا کی شان بڑھائی حُسین نے

بخشی ہے جس نے مذہبِ اِسلام کو حیات
کتنی عظیم حضرتِ شبیر کی ہے ذات

میدانِ کربلا میں شہِ خوش خصال نے
سجدے میں سر کٹا کے محمد ﷺ کے لال نے

زندگی بخش دی بندگی کو
آبرو دین حق کی بچا لی ۔۔

وہ محمد ﷺ کا پیارا نواسہ
جس نے سجدے میں گردن کٹا لی

 

حشر میں ان کو دیکھیں گے جس دم
!اُمتی یہ کہیں گے خوشی سے

آ رہے ہیں وہ دیکھو محمد ﷺ
جن کے کاندھے پہ کملی ہے کالی

 

محشر کے روز پیشِ خدا ہوں گے جس گھڑی
ہو گی گناہگاروں میں کس درجہ بیکلی !
آتے ہوئے نبی کو جو دیکھیں گے امتی
اک دوسرے سے سب یہ کہیں گے خوشی خوشی

آ رہے ہیں وہ دیکھو محمد ﷺ

 

سرِ محشر گنہگاروں کی پرسش جس گھڑی ہو گی
یقیناً ہر بشر کو اپنی بخشش کی پڑی ہو گی
سبھی کو آس اُس دم کملی والے سے لگی ہو گی
کہ ایسے میں محمد ﷺ کی سواری آ رہی ہو گی !

پکارے گا زمانہ اس گھڑی دکھ درد کے مارو
نہ گھبراؤ گناہگارو! نہ گھبراؤ گناہگارو!

آ رہے ہیں وہ دیکھو محمد ﷺ
جن کے کاندھے پہ کملی ہے کالی ..

 

عاشقِ مصطفیٰ کی اذاں میں اللہ اللہ کتنا اثر تھا
عاشقِ مصطفیٰ کی اذاں میں اللہ اللہ کتنا اثر تھا

 

سچا یہ واقعہ ہے اَذانِ بلال کا
اک دن رسولِ پاک سے لوگوں نے یوں کہا

یا مصطفیٰ اذان غلط دیتے ہیں بلال
کہیے حضور آپ کا اِس میں ہے کیا خیال

فرمایا مصطفےٰ نے یہ سچ ہے تو دیکھیے
وقتِ سحر کی آج اذاں اور کوئی دے

 

حضرت بلال نے جو اذانِ سحر نہ دی
قدرت خدا کی دیکھو نہ مطلق سحر ہوئی ۔۔۔

 

آئے نبی کے پاس پھر اصحابِ با صفہ
کی عرض مصطفےٰ سے کہ یا شاہِ اَنبیا

ہے کیا سبب سحر نہ ہوئی آج مصطفیٰ
جبریل لائے ایسے میں پیغامِ کبریا

پہلے تو مصطفیٰ کو ادب سے کیا سلام
بعد از سلام ان کو خدا کا دیا پیام

یوں جبرائیل نے کہا خیر الانام سے
اللہ کو ہے پیار تمہارے غلام سے ۔۔۔

 

یوں جبرائیل نے کہا خیر الانام سے
اللہ کو ہے پیار تمہارے غلام سے

فرما رہا ہے آپ سے یہ رب ذوالجلال
ہو گی نہ صبح دیں گے نہ جب تک اَذاں بلال

 

عاشق مصطفی کی اذاں میں
اللہ اللہ کتنا اثر تھا

عرش والے بھی سنتے تھے جس کو
کیا اذاں تھی اذان بلالی !

 

کاش پرنم دیار نبی میں
جیتے جی ہو بلاوا کسی دن

حالِ غم مصطفی کو سناؤں
تھام کر ان کے روضے کی جالی

 

گا، ما، ما، گا، ما، گا، سا، نی، سا۔

دھا، نی، سا، گا، ما، ما، گا، سا، نی، دھا۔

دھا، نی، سا، گا، ما، رے، نی، نی، نی، نی، رے، ما، گا، ما، ما، گا، سا، نی، سا۔

دھا، نی، سا، گا، ما، رے، نی، سا، نی، سا، ما، پا، گا، ما، رے، نی، رے، سا۔

 

بھر دو جھولی میری یا محمد ﷺ
لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی۔

 

https://youtu.be/5V1vwK8tC9c

 

  • Comment में राय दीजिए
  • Share कीजिए

Hindi And English lyrics

Naat-E-Paak|

Khalid Mahmud ‘Khalid’ Ajmal Sultanpuri Naat  | Ala Hazrat Naat | Akhtar Raza Khan| Raaz Ilaahabadi | Muhammad Ilyas Attari | Sayyad Nazmi Miyan

 

Qawwali |

Sabri Brothers | Nusrat Fateh Ali Khan | Rahat Fateh Ali Khan | Iqbal Afzal Sabri | Aziz Miyañ |Nazir Ejaz Faridi |  Ghous Muhammad Nasir | Maulvi Ahmad Hasan |

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *